موغادیشو،7اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) افریقی ملک صومالیہ میں پولیس کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے شابیلی میں ایک مسافر بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس چیف ابراہیم اسحاق نے بتایا کہ گولوین کے مقام پر ایک مسافر بس جس میں اکیس افراد سوار تھے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا اور 7 خواتین سمیت 14افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دارالحکومت موغادیشو سے 110 کلو میٹر دور القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم الشباب کے زیر تسلط علاقے میں پیش آیا۔ایک مقامی فوجی عہدیدار کرنل حسن محمد کے مطابق دھماکے میں کم سے کم 10 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔